آلو گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
Updated: September 16, 2023, 9:07 AM IST | Mumbai
آلو گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو ڈیڑھ پاؤ، گوشت آدھا کلو، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چمچہ، ادرک آدھا چھٹانک، ہرا دھنیا ایک گڈی، لہسن آدھی گڈی، پیاز تین چھٹانک، گھی تین چھٹانک، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: آلو چھیل کر حسب پسند قتلے بنا لیں۔ گوشت، پیاز اور گھی میں بھُن کر بادامی رنگ کے کر کے لہسن ڈال کر پھر بھون لیں اور نمک مرچ ڈال کر پکنے دیں جب گوشت آدھ گلا ہو جائے تو اس میں آلو کے قتلے ڈال دیں تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ آنچ بالکل ہلکی ہونی چاہئے اور اس کو کم سے کم ایک گھنٹہ تک بند رہنا چاہئے۔ ایک گھنٹے کے بعد دیکھیں اگر آلو گل گئے ہوں تو اس میں پسا ہوا گرم مسالہ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور چند منٹ دم پر رکھیں، پھر اتار لیں۔ لیجئے ذائقہ دار آلو گوشت تیار ہے۔