Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھوئے کی ٹکیاں

Updated: July 24, 2025, 9:46 PM IST | Mumbai

کھوئے کی ٹکیاں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khoye Ki Tikiya. Photo: INN
کھوئے کی ٹکیاں۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ایک پاؤ، کھویا آدھا پاؤ، بادام، پستہ، کھوپرا اور کشمش ایک ایک تولہ، الائچی ۳؍ ماشہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے کھوئے کو مسل کر بادام، پستہ اور کھوپرا کے باریک باریک ہوائیاں کتر کر ملا دیں اور کشمش بھی شامل کر لیں اور الائچی باریک پیس کر ملا لیں۔ جب یہ تیار ہو جائے تو علاحدہ رکھ لیں۔ پھر میدہ میں ایک چھٹانک گھی ملا کر آدھا پاؤ دودھ ڈال کر گوندھ لیں۔ پھر بیلن سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بیل کر ایک ٹکیہ پر تھوڑا سا کھویا رکھ کر دوسری ٹکیہ اوپر رکھ کر اطراف سے دبا دیں۔ اس طرح سب بنا کر رکھ لیں۔ پھر ڈیڑھ پاؤ شکر کا دو تار کا قوام تیار کرلیں۔ گھی میں ٹکیوں کو تل کر قوام میں چھوڑتے جائیں۔ لیجئے کھوئے کی ٹکیاں تیار ہیں۔ شام کی چائے کے ساتھ لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK