حیدرآبادی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 9:48 PM IST | Mumbai
حیدرآبادی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا سیر، مرچ ایک تولہ، دھنیا ڈیڑھ تولہ، پیاز دو ڈلیاں، دہی آدھا پاؤ، ادرک ۵؍ ماشہ، لہسن ایک ڈلی، گرم مسالہ (لونگ، الائچی، کالی مرچ، دارچینی، شاہ زیرہ) حسب ِ ضرورت، کیوڑا چند قطرے، گھی اور نمک حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ثابت لال مرچ، دھنیا، ادرک اور لہسن باریک پیس لیں اور علاحدہ رکھیں۔ گوشت کو دھو کر رکھ لیں۔ دیگچی میں حسب ِ مرضی گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ گھی گرم ہوجائے تو پیاز کے لچھے ڈال دیں۔ جب پیاز سرخ ہوجائے تو علاحدہ نکال کر اور ہاتھ سے مسل کر باریک کر لیں پھر گھی میں پسا ہوا مسالہ ملا کر پھر چولہے پر چڑھا کر خوب بھونیں۔ جب مسالہ خوشبو دینے لگے تو گوشت ڈال کر مسالہ میں گوشت کو چمچہ سے ملائیں۔ تھوڑی دیر میں گوشت کا پانی خشک ہوجائے تو گوشت میں گلنے کے لائق پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو تلی ہوئی پیاز اور گرم مسالہ ملا کر دیگچی میں ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اتار کر تھوڑا کیوڑا ڈال کر دیگچی کا منہ بند کرکے تھوڑی دیر رکھ چھوڑیں۔ بعد میں شیرمال خمیری روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ کھائیں۔ خیال رہے یہ قورمہ دھیمی آنچ پر پکایا جائے تو لذیذ ہوتا ہے۔