چائنیز پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 9:50 PM IST | Mumbai
چائنیز پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول آدھا کلو، گھی ۱۲۵؍ گرام، انڈے ۲؍ عدد، مرغی ابلی ہوئی (چند ٹکڑے)، ابلی ہوئی گاجر ۲؍ عدد، گوبھی کے پھول نچلا حصہ کے چند ٹکڑے (نمک ڈال کر اُبلے ہوئے)، ہری پیاز ۴؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاول نمک ڈال کر دو کنی ابال لیں اور باریک کپڑے سے چھان لیں۔ سب سبزیاں اور مرغی کے ٹکڑے علاحدہ علاحدہ اُبال کر تیار کرلیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال دیں۔ صرف گرم کریں، کڑکڑائیں نہیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی ہری پیاز، ابلی ہوئی سبزیاں اور مرغی کے ٹکڑے اور دو تین ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔ ایک دو چمچے چلانے کے بعد دونوں انڈے توڑ کر ڈال دیں اور جلدی جلدی چمچہ چلائیں۔ زیادہ بھونا نہیں جائے گا، اور نہ سرخ کیا جائے گا۔ اب اوپر چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد جب چاول گل جائیں تو اتار لیں۔ چائنیز پلاؤ تیار ہے۔