بریڈ کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 10:18 PM IST | Mumbai
بریڈ کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بریڈ ایک عدد، دودھ دو لیٹر، چینی ایک پاؤ، گھی، بادام اور پستہ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کے سلائس گھی میں سرخ کر لیں اور قوام میں ڈال کر آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ دودھ اتنا گرم کریں کہ گاڑھا ہو جائے اب اس میں بریڈ کے سلائس چینی کے قوام سے نکال کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں جب دودھ بالکل گاڑھا ہو کر خشک ہو جائے تو بادام اور پستہ کو کتر کر چھڑک دیں۔ گرم گرم بریڈ کا حلوہ پیش کریں۔