آلو کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 08, 2024, 10:38 AM IST | Mumbai
آلو کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ابلے ہوئے آلو ایک کلو، چنے کی دال آدھا کپ (توے پر بھون کر گرائنڈر میں پائوڈر کرلیں)، لہسن، ادرک کا پیسٹ آدھا بڑا چمچہ، ایک لیموں کا رس، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، ہری مرچ، چاٹ مسالہ، نمک، ہرا دھنیا، پودینہ حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں آلو مسل لیں، اس میں پسی ہوئی چنے کی دال (یہ چنے کی دال، آلو کا پانی خشک کردیتی ہے) اور تمام مسالے ڈال کر مکس کرلیں۔ توے پر تیل گرم کریں، پھر کباب ڈال کر دھیمی آنچ پر دونوں جانب سینکنے دیں۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔