انڈا چکن مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 19, 2025, 8:37 PM IST | Mumbai
انڈا چکن مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پانی آدھا کپ، چکن آدھا کلو (بون لیس)، انڈے ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ۳؍ چھوٹے چمچے، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، پیاز (لچھے دار) ۲؍ عدد، ہرا دھنیا اور خشک دھنیا تھوڑا سا، لہسن، ادرک اور ٹماٹر کا پیسٹ ایک، ایک بڑا چمچہ، دہی ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے انڈے اُبال کر باریک کاٹ لیں۔ اسی طرح چکن ابال کر ریشہ ریشہ کر دیں اور ایک برتن میں آدھا چمچہ لیموں کا رس، چکن، کارن فلور اور نمک مکس کر دیں اور انڈوں کو لمبائی کے رُخ تھوڑا سا کاٹ کر صرف زردی الگ برتن میں نکال دیں اور چکن کا پیسٹ اس میں بھر دیں۔ اب ایک الگ برتن میں پیاز ہلکے براؤن کرلیں اور پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں نمک، مرچ، دہی، پانی، خشک دھنیا، آدھا چمچہ لیموں کا رس، ٹماٹر کا پیسٹ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور اس میں انڈوں کی زردیاں بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد انڈوں کو احتیاط سے اس مسالے میں رکھ دیں۔ لیجئے مزیدار اور گرما گرم انڈا چکن مسالہ تیار ہے۔ اسے پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔