Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: انڈا فرائی گوشت

Updated: August 24, 2023, 4:44 PM IST | Mumbai

انڈا فرائی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Anda fry gosht. Photo: INN
انڈا فرائی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی)، گھی آدھا پاؤ، ہری مرچ چھ عدد، ہرا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، انڈے تین عدد، پیاز دو عدد، ٹماٹر دو عدد، پودینہ حسب ِ ضرورت، ادرک ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں ادرک، لہسن اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ پھر اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، ٹماٹر اور پودینہ سب کاٹ لیں۔ دیگچی میں ۳؍ چمچے گھی ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ اب اس میں گوشت کے ٹکڑے اور تمام کٹی ہوئی سبز چیزیں ڈال دیں۔ اس کے بعد انڈے پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح بھُن لیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ پھر ڈش میں نکال کر سلاد اور تلی ہوئی مٹر سے سجا کر نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK