انڈے کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2026, 9:04 AM IST | Mumbai
انڈے کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گھی ایک کپ، سوجی ایک کپ، دودھ آدھا کپ، انڈے (پھینٹے ہوئے) ۴؍ سے ۵؍ عدد، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک کپ، زرد رنگ حسب ِ ضرورت، کشمش آدھا کپ، بادام (پسے ہوئے) ۳؍ سے ۴؍ عدد، کاجو ۶؍ سے ۷؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک درمیانے پتیلے میں گھی گرم کریں اور اُس میں سوجی ڈال کر پکا لیں۔ اب ہلکی آنچ پر اِس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ ملاتے ہوئے پھینٹے ہوئے انڈوں کا آمیزہ (آدھا) ڈال کر چمچہ ہلاتے رہیں، جب تک کہ وہ اچھی طرح پک نہ جائے۔ اُس کے بعد بچا ہوا آمیزہ ڈال کر مزید پکائیں۔ اب اِس میں الائچی پاؤڈر ڈال کر اُسے بھی اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر چینی ڈال کر وہ بھی مکس کر دیں۔ آخر میں زرد رنگ ڈال کے مسلسل چمچ ہلائیں، جب تک کہ انڈے پک کر پتیلےکا پیندا نہ چھوڑ دیں۔ اس کے بعد کشمش اور پِسے ہوئے بادام ڈال کر اُنہیں بھی مکس کرلیں۔ چولہے سے اُتار کر باریک کٹے ہوئے کاجو سے حلوہ سجائیں۔ لیجئے، انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔