سفید اُڑد دال کے دہی بڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 10, 2026, 9:07 AM IST | Mumbai
سفید اُڑد دال کے دہی بڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سفید اُڑد دال ڈیڑھ کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل فرائی کے لئے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسب ِ ضرورت، ناریل پسا ہوا، ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لال مر چ ایک چھوٹا چمچہ،چاٹ مسالہ ایک بڑا چمچہ، بگھار کے لئے تیل ۲؍ بڑے چمچے، رائی ایک بڑا چمچہ، کڑی پتے چند عدد۔
بنانے کا طریقہ: سفید اُڑد دال کو ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے کے لئے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں، دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہئے، اب اس میں نمک ملا دیں، پھر کڑھائی میں تیل گرم کرکے بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں۔ جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔ ایک ڈش لیں اور پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔ اس کے بعد ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں پھر اس پر املی کی چٹنی ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔ مزیدار سفید اُڑد دال کے دہی بڑے تیار ہیں۔