Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چنے کی دال کا حلوہ

Updated: May 12, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chane Ki Daal Ka Halwa. Photo: INN
چنے کی دال کا حلوہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چنے کی دال (بھیگی ہوئی) آدھا کلو، دودھ ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، گھی ایک کپ، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، شکر ایک کپ، بادام، پستے (کٹے ہوئے) سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی گرم کرلیں اور اُس میں چنے کی دال ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب دال گل جائے تو اسے بلینڈر میں پیس لیں۔ اب ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں اور اُس میں پسی ہوئی چنے کی دال ڈال کر خوب پکائیں، پھر الائچی پاؤڈر ڈال کر ہلائیں۔ اُس کے بعد چینی ڈال کر اُس وقت تک اچھی طرح چمچہ ہلاتے رہیں، جب تک کہ چینی شیرہ بن کر حلوے میں جذب نہ ہو جائے۔ اب چولہا بند کر دیں اور اوپر سے کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر سجا دیں۔ ذائقے دارچنے کی دال کا حلوہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK