Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھجور اور اخروٹ کا کیک

Updated: May 11, 2026, 10:20 AM IST | Mumbai

کھجور اور اخروٹ کا کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khajoor Aur Akhrot Ka Cake. Photo: INN
کھجور اور اخروٹ کا کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: خمیر مکس آٹا ڈھائی کپ، کھجوریں پون کپ (کتری ہوئی)، اخروٹ آدھا کپ (کترے ہوئے)، تیل ۴؍ چمچے، شکر/گڑ آدھا کپ، اسکمڈ ملک ایک چوتھائی کپ، اخروٹ سجاوٹ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے اَوَن کو ۳۵۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کریں۔ ٹن میں بیکنگ پیپر لگا کر تیار کرلیں۔ اب آٹے کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں اور اس میں کھجوریں اور اخروٹ مکس کردیں۔ آٹے کے آمیزے میں تیل، گُڑ یا شکر اور دودھ ڈال کر انہیں اچھی طرح ملائیں۔ اس طرح سارے اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں گے۔ اس آمیزے کو چمچے کی مدد سے ٹن میں بھرتے جائیں۔ چمچے کی مدد سے آمیزے کی سطح ہموار کرلیں اور اوپر سے اخروٹ چھڑک کر دبا دیں۔ کیک کو تقریباً ۴۰؍ سے ۴۵؍ منٹ تک بیک کریں۔ جب یہ سنہری براؤن ہوجائے، تو باہر نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر چھری سے سلائسز بنا کر سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK