اروی کے پتّوں کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 2:21 PM IST | Mumbai
اروی کے پتّوں کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اروی کے پتّے ۶؍ عدد، بیسن ایک پیالی، اِملی کا گاڑھا رَس ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ (بھون کر پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا بڑا چمچہ، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: اروی کے پتّوں کو اچھی طرح سے دھو کر پھیلا دیں۔ ایک پیالے میں بیسن اور تمام مسالے اچھی طرح یکجان کرکے ذرا سا پانی ملا کر پیسٹ تیار کر لیں اور پھر اروی کے ایک ایک پتّے پر اُلٹی جانب سے یہ پیسٹ ہاتھ سے پھیلا کر لگائیں اور کنارے اندر کی طرف پلٹ کر رول بنا لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پانی گرم کرکے اس پر بڑے سائز کی چھلنی رکھ دیں۔ اروی کے پتّوں کے رول اس چھلنی پر پھیلا کر رکھ دیں تاکہ بھاپ کی مدد سے یہ گل جائیں۔ ایک جانب سے گل جانے پر پلٹ کر دوسری طرف سے بھی بھاپ لگائیں اور پھر نکال کر کسی ٹرے میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے بھاپ لگائے ہوئے اروی کے پتّوں کے رول گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور نکال کر جاذب کاغذ پر رکھتی جائیں اور ایک رول کے چار ٹکڑے کاٹ لیں۔ لیجئے اروی کے پتّوں کے پکوڑے تیار ہیں۔