عربی پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 02, 2025, 10:31 PM IST | Mumbai
عربی پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ۲؍ کپ، قیمہ ۳۰۰؍ گرام، انڈے ۲؍ عدد، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ (باریک کاٹ لیں) ۳؍ عدد، ہری پیاز (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، دودھ حسب ِ ضرورت گوندھنے کیلئے، ہرا دھنیا (دھو کر باریک کاٹ لیں) آدھی گڈی اور تیل فرائنگ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: میدے میں نمک ڈال کر دودھ کے ساتھ گوندھ لیں۔ اب ایک برتن میں پانی لے کر اس میں قیمہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تب اجینو موتو ، کالی مرچ(آدھا چھوٹا چمچہ)، ہرا دھنیا، ہری پیاز اور ہری مرچ ڈال ملائیں اور ایک منٹ بعد لہا بند کردیں۔ اس کے بعدایک پیالے میں انڈے، کالی مرچ(آدھا چھوٹا چمچہ) اور نمک ڈال کر پھینٹ لیں۔ پھر تیل گرم کرکے انڈے کا آمیزہ ڈال کر پکا لیں۔ بعدا زاں، میدے کے چھوٹے پیڑے بناکر بیل لیں۔ پھر ایک پراٹھے پر پہلے قیمہ اور پھر انڈے کا آمیزہ ڈال کر دوسرا پراٹھا رکھ کر چاروں طرف سے بند کرکے دوبارہ بیلیں اور گرم توے پر تیل کے ساتھ فرائی کرلیں۔ مزیدار عربی پراٹھا تیار ہے۔