Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): رائس فلیکس کٹلیٹ

Updated: March 17, 2026, 9:54 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’رائس فلیکس کٹلیٹ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Rice Flakes Cutlet. Photo: INN
رائس فلیکس کٹلیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: رائس فلیکس (پوہا) ۲؍ کپ، اُبلے ہوئے آلو ۲؍ عدد (درمیانے)، کٹی ہوئی ہری مرچ ایک عدد، باریک کٹا ہوا پیاز آدھا کپ، باریک کُٹا ہوا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے رائس فلیکس کو نیم گرم پانی میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے لئے بھگو دیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں۔ اب ان کا پانی نکال دیں اور ایک بڑے پیالے میں نرم رائس فلیکس، اُبلے ہوئے آلو، پیاز، ہری مرچ، دھنیا، نمک اور مرچ اچھی طرح مکس کریں۔ مکسچر کو ہاتھ سے دبا کر چھوٹے چھوٹے کٹلیٹ کی شکل دیں۔ ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور اس میں کٹلیٹس کو گولڈن براؤن ہونے تک دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔ لیجئے گرماگرم رائس فلیکس کٹلیٹس تیار ہیں۔ اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK