Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): تکہ سموسہ

Updated: March 16, 2026, 9:08 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’تکہ سموسہ‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tikka Samosa. Photo: INN
تکہ سموسہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ دو عدد، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تکہ مسالہ ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، سموسہ پٹی ۱۰؍ عدد، انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مسالہ لگا کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔ ایک فرائنگ پین میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل گرم کرکے اس میں چکن شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔ اب اسے فوڈ پروسیسر میں پیس لیں اور باقی کے تمام اجزاء بھی شامل کردیں۔ پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کر لیں۔ گرم تیل میں سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ افطاری میں کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK