Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ارہر اور چنا دال

Updated: March 01, 2024, 10:06 AM IST | Mumbai

ارہر اور چنا دال بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Arhar Aur Chana Dal. Photo: INN
ارہر اور چنا دال۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کپ چنا دال، ایک چوتھائی کپ ارہر دال، ایک پیاز (پتلی کٹی ہوئی)، ایک انچ ادرک کدوکش کیا ہوا، آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی پاؤڈر، ایک ٹماٹر باریک کٹا ہوا، ایک انچ دارچینی، نمک حسب ِ نمک، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس، لیموں سلائس، ۲؍ بڑے چمچے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا۔
تڑکے کے لئے: ایک بڑا چمچہ گھی، ۴؍ جوئے لہسن، آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ، آدھا چھوٹا چمچہ کالی سرسوں، ۲؍ ثابت لال مرچ، ایک انچ ادرک کٹا ہوا۔
بنانے کا طریقہ: ارہر اور چنا دال کو اچھی طرح دھو کر ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے تک بھیگوئیں۔ پھر دال میں پیاز، ادرک، ہلدی پاؤڈر، نمک، دارچینی اور ۳؍ کپ پانی ڈالیں اور کوکر میں ۲؍ سیٹی آنے تک تیز آنچ پر پکائیں۔ ۲؍ سیٹی آنے کے بعد آنچ دھیمی کر لیں اور ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک پکنے دیں۔ ۴؍ منٹ کے بعد گیس بند کر دیں۔ کوکر ٹھنڈا ہونے پر ڈھکن کھل کر دال کو اچھی طرح ملائیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔ اس میں لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس کا تڑکہ تیار کریں۔ تڑکے کے لئے ایک چھوٹی کڑاہی میں گھی ڈالیں۔ اس میں زیرہ، کالی سرسوں، لہسن، ثابت لال مرچ اور کٹا ہوا ادرک ڈالیں۔ ۱۵؍ سیکنڈ تک مزید پکنے دیں۔ اس تڑکے کو دال میں ڈالیں۔ تیار دال دھنیا پتے اور لیموں سلائس سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK