• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بادامی گوشت

Updated: January 22, 2026, 2:26 PM IST | Mumbai

بادامی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Badami Gosht. Photo: INN
بادامی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مٹن (بوٹی) ایک کلو، دہی ایک کپ، ادرک کا پیسٹ۲؍ چھوٹے چمچے، گھی حسب ضرورت، لہسن پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، زیرہ (کٹا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، پیاز (سلائس کاٹ لیں) ایک عدد، بادام (چھلے ہوئے)۱۵۰؍ گرام (پیسٹ بنا لیں)، بڑی الائچی ۲؍ عدد، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، لونگ ۴؍ عدد، سیاہ مرچ ۶؍ عدد، نمک ۲؍ چھوٹے چمچے، پودینہ کے پتے حسب منشاء۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو ایک کپ دہی میں میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک کپ گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک فرائی کر لیں۔ اب تمام مسالے ڈال دیں۔ پھر ۲؍ بڑے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر بھون لیں۔ پھر زیرہ اور میرینیٹ کیا ہوا مٹن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر چھلے ہوئے باداموں کا پیسٹ کری میں ملا دیں۔ پھر مکس کر لیں اور ایک کپ پانی ڈال دیں۔ پھر نمک اور سفید مرچ ملا دیں۔ ۴۵؍ منٹ تک پکائیں۔ پودینہ کے پتوں اور بادام سے سجائیں اور روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK