مزعفر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 22, 2026, 2:19 PM IST | Mumbai
مزعفر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سویاں ایک پاؤ، چینی ۲؍ کپ، لونگ ۴؍ عدد، بادام/ پستہ کٹے ہوئے، زردہ کا رنگ اور چاندی کا ورق حسب ِ ضرورت، گھی ایک پاؤ، چھوٹی الائچی ۸؍ تا ۱۰؍ عدد، پانی ۲؍ کپ، زعفران ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں چینی کو پانی میں ڈال کر اس وقت تک پکائیں۔ جب تک چینی حل نہ ہوجائے۔ زردے کا رنگ ڈال کر ہلکا سا گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ گھی میں سویوں کو فرائی کریں۔ اس میں چھوٹی الائچی اور لونگ ڈال کر بھون کر براؤن ہونے تک بھونیں۔ پھر اسے شیرے میں ڈال کر بادام اور پستہ بھی شامل کر دیں۔ دودھ میں زعفران کو حل کرکے وہ بھی اس میں شامل کر دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک سویاں گل نہ جائے۔ اور شیرہ خشک نہ ہوجائے۔ ایک خوبصورت پیالے میں نکال کر اس پر چاندی کے ورق سے سجا لیں۔
پکوان کے بارے میں: ایک نوع کا میٹھا پلاؤ جو زعفران کا رنگ اور خوشبو دے کر پکایا جاتا ہے، اسے ایک قسم کا زردہ کہہ سکتے ہیں۔