• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ملائی کوفتہ کری

Updated: January 22, 2026, 2:23 PM IST | Mumbai

ملائی کوفتہ کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Malai Kofta Curry. Photo: INN
ملائی کوفتہ کری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو (اُبلے اور میش کئے ہوئے) آدھا کلو، ملائی (فریزر میں رکھ کر جما لیں) حسب ِ منشاء، چکن کیوبز ۲؍ عدد، ہری مرچ ۵؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گڈی، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، انڈے ۲؍ عدد، تلنے کے لئے تیل ۳؍ سے ۴؍ کپ، ادرک باریک کٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ایک کپ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
کری کے لئے: پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ۴؍ عدد، گھی آدھا کپ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی ۴؍ عدد، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: آلو میں ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک، سفید زیرہ اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال دیں۔ چکن کیوبز کو آدھا کپ گرم پانی میں گھول کر ۲؍ بڑے چمچے آلو کے آمیزے میں ڈال دیں اور بقیہ پانی کری بنانے کیلئے الگ رکھ دیں۔ آلو کے آمیزے میں نمک شامل کرکے سارے مرکب کے آٹھ عدد کوفتے بنا لیں۔ کوفتے کے اندر گڑھا سا بنا کر اس میں آدھا چھوٹا چمچہ ملائی بھریں، ان کوفتوں کو پہلے خشک میدے میں رول کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میںا ور پھر بریڈ کرمز میں رول کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کریں۔
کری کے لئے: گھی گرم کرکے پیاز سنہری کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ملا دیں۔ پھر ٹماٹر شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو الائچی بھی ڈال دیں اور یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی تیار ہوجائے۔ اس کے بعد گرم مسالہ پاؤڈڑ بھی ڈال دیں۔ ایک کھلی ڈش میں گریوی ڈالیں اور اس پر فرائی کئے ہوئے کوفتے رکھ دیں۔ ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم سالن کو تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK