• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: لذیذ حلیم

Updated: January 22, 2026, 2:24 PM IST | Mumbai

لذیذ حلیم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Lazeez Haleem. Photo: INN
لذیذ حلیم۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو (بڑی بوٹیاں کروا لیں)، گیہوں ایک کلو، مکس دالیں ۲۵۰؍ گرام، ہرا دھنیا ایک پیالی، ہری مرچ ۶؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ۳؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، پیاز درمیانی ۳؍ عدد (سلائس کرلیں)، بڑی الائچی ۶؍ عدد، ثابت زیرہ ۲؍ بڑے چمچے، لونگ ۵؍ عدد، دارچینی ۲؍ ٹکڑے، تیز پات ۵؍ پتے، تیل ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز لال کریں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر گوشت اور تمام پسے ہوئے مسالے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ دوسری دیگچی میں دالیں، گیہوں، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ دال گل جائے پھر اس کو ٹھنڈا کرکے پیس لیں۔ گلے ہوئے گوشت کے ریشے کرکے تمام مسالوں سمیت دال میں ڈال کر پکائیں۔ جب حسب ِ منشاء گاڑھا ہو جائے تو دَم پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ بگھار کے لئے تیل گرم کرکے ۲؍ عدد پیاز کو سلائس کرکے سنہرا ہونے تک فرائی کرکے حلیم کے اوپر بگھار لگائیں۔ لیجئے لذیذ حلیم تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK