بگھارے بینگن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 28, 2024, 10:03 AM IST | Mumbai
بگھارے بینگن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بینگن چھ عدد، ناریل (کدوکش کیا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، تل ۲؍ چھوٹے چمچے، مونگ پھلی ۲؍ بڑے چمچے، پیاز (کٹی ہوئی) ایک عدد درمیانی، املی ( گرم پانی میں بھگو لیں) ۲؍ سے ۳؍ انچ، لال مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، زیرہ پاؤڈر آدھے سے ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، ادرک (کٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ، لہسن (کٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تل، ناریل اور مونگ پھلی کو بھون کر پیس لیں اور الگ رکھ دیں۔ ایک چوتھائی سے آدھا کپ تیل میں بینگن تل لیں۔ خیال رہے کہ ان کی شکل نہ بگڑے اور وہ آدھے گل جائیں۔ تلنے کے بعد انہیں بھی الگ رکھ دیں۔ اب اسی تیل میں پیاز کو سنہرا ہوجانے تک فرائی کریں، اسی میں ادرک اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں۔ پسا ہوا آمیزہ اور مسالے شامل کر کے کچھ منٹ تک خوب اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں املی کا پانی اور ساتھ ہی بینگن بھی ڈال دیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک یا جب تک بینگن گَل نہ جائیں اور تیل الگ نہ ہوجائے تب تک پکائیں۔ ہرا دھنیا چھڑک کر کھانے کے لئے پیش کریں۔