کوکونٹ فش کڑھی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 10:17 PM IST | Mumbai
کوکونٹ فش کڑھی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مچھلی کے قتلے ایک کلو، لیموں کا رس ایک عدد، نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ناریل (کدوکش کیا ہوا) ڈھائی بڑے چمچے، خشک دھنیا ڈیڑھ بڑے چمچے، زیرہ ڈھائی بڑے چمچے، قصوری میتھی آدھا چھوٹا چمچہ، لونگ ۶؍ عدد، ثابت اور خشک لال مرچ ۸؍ عدد، لہسن (کترا ہوا) ۵؍ چھوٹے چمچے، ادرک (کٹا ہوا) ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ناریل کا تیل ۴؍ بڑے چمچے، پیاز (کٹی ہوئی) ۳؍ چوتھائی کپ، ناریل کا پانی ۲؍ کپ، املی ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ثابت اور خشک لال مرچ کو گرم پانی میں بھگو کر ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ناریل، دھنیا، زیرہ، قصوری میتھی اور لونگ باری باری توے پر خشک بھون کر براؤن کرلیں۔ ٹھنڈا کرکے انہیں بلینڈر میں ثابت مرچوں کے ساتھ پیس لیں۔ پیسٹ بنانے کیلئے تھوڑا سا پانی ڈال لیں۔ مچھلی اس پیسٹ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور رکھ دیں۔ ایک گہرے فرائنگ پین میں ناریل کا تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر فرائی کریں اس وقت تک کہ ان کی رنگت گہری ہوجائے۔ ناریل کا پانی، املی اور نمک ڈال دیں۔ آنچ دھیمی کر دیں اور پکنے دیں۔ برابر ہلاتی رہیں۔ مچھلی کے قتلے اور پیسٹ ڈال دیں۔ آہستہ آہستہ ہلاتی رہیں۔ مچھلی پوری طرح پک جائے تو اتار لیں۔ لذیذ کوکونٹ فش کڑھی تیار ہے۔