باجرے کی میٹھی ٹکیہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2025, 5:28 PM IST | Mumbai
باجرے کی میٹھی ٹکیہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: باجرے کا آٹا ڈیڑھ پیالی، سوجی آدھی پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، خشک دودھ کا پاؤڈر آدھی پیالی، گوند آدھی پیالی، بادام اور پستے آدھی پیالی، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں آدھی پیالی گھی کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں اور اس میں گوند اور بادام پستے سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور گھی کو ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ یہ میوہ ٹھنڈاہوجائے تو اسے موٹے خاکی کاغذ پر رکھ کر بیلن کی مدد سے باریک کوٹ لیں۔ تسلے میں باجرہ کا آٹا ڈال کر اس میں سوجی، خشک دودھ، چینی، کٹا ہوا میوہ اور ٹھنڈا کیا ہوا گھی ڈال کر ملائیں۔ اچھی طرح مکس ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے گوندھ لیں۔ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پھر اس کے پیڑے بنائیں اور ہاتھوں کی مدد سے دبا دبا کر پھیلا کر ٹکیہ بنالیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر سنہرا فرائی کرلیں۔ موسم ِ سرما کی اس سوغات کو گرم گرم چائے یا کافی کے ساتھ پیش کریں۔