• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پوٹلی سموسہ

Updated: October 30, 2025, 5:24 PM IST | Mumbai

پوٹلی سموسہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Potli Samosa. Photo: INN
پوٹلی سموسہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
بھرنے کیلئے: قیمہ آدھا کلو، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، زیرہ کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، پودینہ اور ہری مرچ ۴؍ بڑے چمچے۔
سموسہ کیلئے: میدہ ۲؍ کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، گھی ۲؍ بڑے چمچے، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ:
بھرنے کیلئے: سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔ قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور سیاہ مرچ ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھانک کر پکائیں۔ آخر میں پودینہ، ہری مرچ اور زیرہ ڈال کر مکس کرکے آمیزے کو ٹھنڈا کرلیں۔
سموسہ کیلئے: میدے میں نمک، گھی، اجوائن ڈالیں اور مکس کرکے پانی سے سخت آٹا گوندھ لیں اور ڈھانک کر رکھیں۔ گندھے ہوئے آٹے کی بڑی سی روٹی بیل لیں اور کٹر سے گول چھوٹے سائز کی پوریاں کاٹ لیں۔ اس پر قیمہ رکھیں اور پوٹلی کی شکل دے کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجئے چٹخارے دار پوٹلی سموسہ تیار ہے۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK