Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پنیر تکّہ مسالہ

Updated: April 21, 2026, 8:52 AM IST | Mumbai

پنیر تکّہ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Paneer Tikka Masala. Photo: INN
پنیر تکّہ مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کاٹیج چیز ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۲؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، دہی ڈیڑھ پیالی، بیسن ۲؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ایک چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی آدھا چھوٹا چمچہ، فریش کریم ۴؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کاٹیج چیز کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں، پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور ٹماٹر کو بلینڈ کر لیں۔ آدھی پیالی دہی کو پھینٹ کر اس میں نمک، آدھا چھوٹا چمچہ لال مرچ، آدھا چھوٹا چمچہ ہلدی، لیموں کا رس اور بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا تیل لگائیں اور کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو رکھ کر ۵؍ سے ۷؍ منٹ سینک لیں۔ دوسری طرف سے پلٹ کر اوپر سے تیل چھڑکتے ہوئے سنہری کرکے نکال لیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی ہلدی، لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا بھی شامل کر دیں۔ جب تیل علاحدہ ہونے لگے تو پین کو چولہے سے ہٹا لیں اور اس میں پھینٹا ہوا دہی، میرینیشن والا مسالہ اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے، پھر اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ اُبال آنے پر اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑے ڈال کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ آخر میں کریم ڈال کر قصوری میتھی اور بھنا ہوا زیرہ چھڑکیں اور ہلکا سا ملا کر چولہے سے اتار لیں۔ ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا مسالہ چھڑکیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK