چٹ پٹی دہی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 22, 2026, 9:01 AM IST | Mumbai
چٹ پٹی دہی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، دہی ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۲؍ عدد (درمیانی)، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ زیرہ اور ہری مرچوں کو کوٹ کر دہی میں ملا کر پھینٹ لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی پین میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ فرائی کرلیں، پھر اس میں دہی ڈالیں اور ساتھ ہی لال مرچ پاؤڈر، دھنیا اور ہلدی شامل کرکے ڈھانک دیں۔ تلی ہوئی پیاز کو ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ جب دہی کا پانی آدھا خشک ہوجائے تو اس میں چکن کو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ دہی اور چکن کا پانی مکمل خشک ہوجائے تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے پھر اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر ۴؍ سے ۵؍ منٹ بھونیں۔ آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں، جب اُبال آجائے تو گرم مسالہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر چپاتیوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔