Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بیکڈ چکن فنگرز

Updated: May 01, 2025, 10:24 PM IST | Mumbai

بیکڈ چکن فنگرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baked Chicken Fingers. Photo: INN
بیکڈ چکن فنگرز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن فنگر کٹ ایک کلو، انڈے ۲؍ عدد، بریڈ کرمز ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، پسی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن فنگرز بنانے کے لئے ایک کلو بون لیس چکن کو فنگرز کٹ میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد ان ٹکڑوں میں انڈے، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، مسٹرد پیسٹ اور لیموں کا رس لگا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔ پھر انہیں ایک کپ بریڈ کرمز میں رول کر لیں اور اَوَن پروف ڈش میں ڈال کر اوپر تیل ڈال دیں۔ آخر میں اسے ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس میں آدھے گھنٹے کے لئے بیک کریں۔ بیک ہونے کے بعد انہیں سرونگ پلیٹ میں نکال لیں اور فرنچ فرائز اور سوس کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK