Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسٹرابیری چیز کیک آئس کریم

Updated: May 01, 2025, 10:30 PM IST | Mumbai

اسٹرابیری چیز کیک آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Strawberry Cheesecake Ice Cream. Photo: INN
اسٹرابیری چیز کیک آئس کریم۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کریم چیز ۸؍ اونس، کنڈینسڈ ملک۱۴؍ اونس، کریم ایک چوتھائی کپ، لیموں کا چھلکا (کدو کش کئے ہوئے) ۲؍ بڑے چمچے، اسٹرابیریز ایک سے ڈیڑھ کپ، موٹے کٹے بسکٹ ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بلینڈر میں کریم چیز، کنڈینسڈ ملک، کریم اور لیموں کا کدو کش کیا ہوا چھلکا شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اسے ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر تقریباً ۴؍ گھنٹے کے لئے فریز کر دیں۔ اسٹرابیریز کو بلینڈر میں اچھی طرح پیس کر پیوری بنالیں۔ فریز کئے ہوئے کریم چیز والے آمیزے کو مکسر کی مدد سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر اسٹرابیری کی پیوری کو کٹے بسکٹ والے آمیزے میں اچھی طرح ملائیں۔ اب آئس کریم کو واپس ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر ۸؍ گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔ سرونگ سے ۱۵؍ منٹ پہلے آئس کریم فریزر سے نکال کر روم ٹمپریچر میں نرم کرلیں۔ پھر نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK