بیکڈ فج وتھ کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 9:20 PM IST | Mumbai
بیکڈ فج وتھ کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کو کنگ آئل ۶۰؍ ملی لیٹر، چینی (پسی ہوئی) ۱۷۵؍ گرام، میدہ ۷۵؍ گرام، انڈا ۲؍ عدد، کوکو ۲۵؍ گرام، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، گاڑھی کریم ڈیڑھ پیالی، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ، اخروٹ اور کاجو ۶۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: ایک مستطیل ٹرے میں معمولی مقدار میں کوکنگ آئل لگائیں اور آٹا چھڑکیں۔ کوکنگ آئل، چینی، انڈے اور ایسنس کو آپس میں ملا لیں۔ میدے میں نمک، کو کو اور بیکنگ پاؤڈر کو ملائیں اور چھان لیں۔ اَوَن کو پہلے سے گرم کر لیں۔ چھانے ہوئے اجزا ء کو انڈے کے مرکب میں شامل کر یں اور آخر میںآدھا خشک میوہ شامل کر یں۔اس مرکب کو ٹرے میں انڈیلیں اور اس کے اوپر خشک میوہ چھڑک دیں۔ اس کو ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے تیس منٹ بیک کریں۔ بیکڈ چاکلیٹ فج کو اَوَن سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔بیکڈ چاکلیٹ فج ٹھنڈ ا ہو جائے تو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھینٹی ہوئی کریم اور خشک میوے کے ساتھ پیش کر یں۔