دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai
دو پیازہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، پیاز آدھا کلو، لہسن آدھی گٹھی، ادرک ۱۵؍ گرام، ٹماٹر ۱۲۵؍ گرام، گرم مسالہ سب پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ اور سوکھا دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، گھی ۲۰۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: گھی میں آدھا پاؤ پیاز کو بھون کر بادامی کریں پھر اس پر گوشت ڈال دیں اور بھونیں۔ جب گوشت بھن جائے تو اس پر ادرک اور لہسن ڈال کر بھونیں، جب لہسن بھن جائے تو سب مسالے اور نمک مرچ ڈال کر بھونیں۔ اب اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت گل جائے تو پھر سے بھون لیں اور اوپر پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈال دیں اور دم پر لگا دیں۔ جب پیاز گل جائے اور اس کا پانی خشک ہوجائے تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں۔ انتہائی لذیذ دو پیازہ تیار ہے۔