جھینگا بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 9:17 PM IST | Mumbai
جھینگا بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: جھینگا ایک کلو، چاول آدھا کلو،گھی ۲۵۰؍ گرام، پیاز آدھا کلو، ثابت گرم مسالہ حسب ِ ضرورت، دہی ۲۵۰؍ گرام، لیموں ۲؍ عدد، نمک اور لال مرچ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: جھینگا صاف کرلیں، پیاز کاٹ لیں، گھی میں پیاز بھون کر بادامی رنگ کا کرکے نکال لیں، اسی گھی میں جھینگا ڈال دیں اور آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پر بھونتے جائیں، ذرا اس کا پانی خشک ہونے پر لیموں کا رس، نمک، لال مرچ اور ثابت گرم مسالہ ڈال دیں پھر بھونیں۔ اب اس پر دہی ڈال دیں، دہی کا پانی خشک ہونے پر تلی ہوئی پیاز پیس کر ڈالیں اور چمچہ چلاتے جائیں۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو اس پر پانی ڈال دیں اتنا کہ جس میں جھینگا گل جائے اور خشک ہوجائے۔ اب چاول میں نمک اور دارچینی کے ٹکڑے ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ دو کنی رہنے پر چاول باریک کپڑے میں چھان لیں۔ اب چاول ایک تہہ اور اس پر جھینگا مع مسالہ دوسری تہہ، پھر چاول اور پھر جھینگا، اسی طرح دیگچی میں ڈال دیں اور دم دے دیں۔ دم آنے پر اتار لیں۔ جھینگا بریانی تیار ہے۔