Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بیسن کے لڈو

Updated: July 03, 2025, 9:36 PM IST | Mumbai

بیسن کے لڈو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Besan Ke Laddu. Photo: INN
بیسن کے لڈو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بیسن ایک کلو، چینی ڈیڑھ کلو، گھی آدھا کلو، پستہ اوربادام دس سے بارہ عدد (باریک کٹے ہوئے )، پسی ہوئی سبز الائچی ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک کھلے منہ کے پیالے میں بیسن ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح ملیں کہ کوئی گٹھلی نہ رہے۔ پھرفرائنگ پین میں گھی گرم کرکے بیسن ڈال کر بھون لیں۔ بیسن ہلکا سنہری ہوجائے تو اس میں چینی شامل کرکے تیزی سے چمچہ چلائیں جب چینی کا پانی خشک ہوجائے تو چولہا بند کر دیں۔ اب بیسن میں باریک کٹا ہوا پستہ، بادام اور پسی ہوئی سبز الائچی شامل کر دیں۔ ہاتھوں سے لڈو بنا کر ایک تھال میں فاصلے سے رکھیں تاکہ لڈو ٹوٹیں نہیں۔ آخر میں ان پر چاندی کا ورق لگائیں۔ لیجئے بیسن کے لڈو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK