Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بیسن کی روغنی روٹی

Updated: June 19, 2025, 8:33 PM IST | Mumbai

بیسن کی روغنی روٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Besan Ki Roghni Roti. Photo: INN
بیسن کی روغنی روٹی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بیسن ۳؍ پیالی، گندم کا آٹا ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، میٹھا سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، قصوری میتھی ایک بڑا چمچہ، گھی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: آٹا اور بیسن کو ملا کر چھان لیں اور اس میں نمک اور میٹھا سوڈا ملا لیں، پھر اس میں ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے گھی ڈال کر اسے اتنی دیر ملیں کہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل کا ہوجائے۔ دھنیا اور زیرہ توے پر بھون کر کوٹ لیں اور اسکے ساتھ پیاز کو بھی کوٹ لیں، ان کو بیسن میں ڈال کر ساتھ ہی نمک، لہسن، لال مرچ، ہلدی اور قصوری میتھی شامل کر دیں۔ ان سب کو اچھی طرح ملا کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھیں، اس کے بعد ڈھانک کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔ پھر آٹے کے ایک سائز کے پیڑے بنائیں اور اس کی آدھا انچ موٹی روٹی بیل لیں، توے کو گرم کرکے درمیانی آنچ پر گھی ڈالتے ہوئے اس کو سنہرا سینک لیں یا اَوَن میں بیک کر لیں۔ گرم گرم روغنی روٹی کو لہسن کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ چٹنی بنانے کیلئے ۴؍ سے ۶؍ جوئے لہسن، ۸؍ سے ۱۰؍ ثابت لال مرچ، ایک چھوٹا چمچہ سفید زیرہ اور ایک بڑا چمچہ ثابت دھنیا لے کر توے پر بھون لیں۔ پھر ان کو گرائنڈر میں پیس کر اس میں آدھی پیالی گرم کیا ہوا تیل اور حسب ِ ذائقہ نمک شامل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK