Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: بریڈ کھویا رول

Updated: August 02, 2024, 10:09 PM IST | Mumbai

بریڈ کھویا رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bread Khoya Roll. Photo: INN
بریڈ کھویا رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریڈ کے ۴؍ سلائس (کنارے کٹے ہوئے)، ایک، ایک کپ کھویا (کدوکش کیا ہوا)، شکر اور دودھ، ایک چوتھائی کپ کاجو اور بادام (کٹے ہوئے)، آدھا چھوٹا چمچہ الائچی پاؤڈر، آدھا کپ ناریل (کدوکش کیا ہوا)، چٹکی بھر نارنجی فوڈ کلر، آدھا کپ پانی، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں شکر اور پانی ملا کر ایک تار کی چاشنی بنا لیں۔ فرائنگ پین میں کھویا ڈال کر خوشبو آنے تک بھون لیں۔ نارنجی فوڈ کلر شامل کرکے چولہا بند کر دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر شکر، کٹے ہوئے کاجو، بادام اور الائچی پاؤڈڑ ملا کر بیضوی شکل میں رول بنائیں۔ بریڈ کو دودھ میں ڈبو کر ہلکے ہاتھوں سے نچوڑ لیں تاکہ زائد دودھ نکل جائے۔ بریڈ کے درمیان میں کھویا رول رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں۔ گرم تیل میں رول کو سنہرا ہونے تک تل لیں۔ پھر بریڈ رول کو ایک منٹ تک چاشنی میں ڈبو کر نکال لیں اور کدوکش کئے ہوئے ناریل میں لپیٹ کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK