Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کیرامل کریم ڈیلائٹ

Updated: March 23, 2026, 9:23 AM IST | Mumbai

کیرامل کریم ڈیلائٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Caramel Cream Delight. Photo: INN
کیرامل کریم ڈیلائٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ۲؍ کپ، کریم ایک کپ، چینی آدھا، آدھا کپ، انڈے ۳؍ عدد، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں آدھا کپ چینی ڈال کر اُسے ہلکی آنچ پر پگھلائیں۔ اس مقصد کے لئے چمچہ استعمال نہ کریں بلکہ پین کو آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں۔ جب چینی سنہری بھورے رنگ کی ہوجائے، تو اِسے فوراً مولڈ یا بیکنگ ڈِش میں ڈال کر نیچے کی سطح پر پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں تاکہ کیرامل جم جائے۔ اب ایک پیالے میں انڈے اور چینی اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس میں دودھ، کریم اور ونیلا ایسنس شامل کرکے انہیں بھی اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد آمیزے کو چھان لیں تاکہ جھاگ یا بلبلے ختم ہو جائیں اور ساخت ہموار رہے۔ اس تیار شدہ آمیزے کو کیرامل والے مولڈ میں ڈال دیں اور مولڈ کو ایک بڑے برتن میں رکھ کر اُس کے گرد گرم پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ آمیزہ سیٹ ہوجائے۔ اگر اَوَن استعمال کررہی ہیں تو درمیانے درجۂ حرارت پر اُس وقت تک بیک کریں، جب تک درمیان سے جم نہ جائے۔ تیار ہونے کے بعد ٹھنڈا کرکے چند گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ سَرو کرنے سے پہلے چاقو کو کناروں پر پھیریں اور پلیٹ میں اُلٹ دیں تاکہ اوپر کیرامل کی خوبصورت تہہ آجائے۔ اس لذیذ ڈش کالطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK