Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (عید اسپیشل): ربڑی ملک

Updated: March 21, 2026, 9:40 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’ربڑی ملک۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Rabdi Milk. Photo: INN
ربڑی ملک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ۴؍ پیالی، چینی آدھی پیالی، کنڈیسنڈ ملک ۴؍ بڑے چمچے، ربڑی ایک پیالی، چائنیز نوڈلز آدھی پیالی، بادام پستے حسب ِ پسند، چھوٹی الائچی ۲؍ سے ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: دودھ کو اُبالنے رکھیں، الائچی کے دانے نکال کر چینی کے ساتھ پیس لیں اور دودھ میں ڈال کر دودھ کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہونے پر آجائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے بادام پستے اور کنڈینسڈ ملک شامل کریں اور ۲؍ سے ۳؍ اُبال آنے پر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ اُبالیں اور چھان کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔ خوبصورت پیالوں میں گاڑھا کیا ہوا دودھ نکال کر اس میں نوڈلز اور ربڑی ڈال کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK