Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (عید اسپیشل): چھوہارے والا شیر خرما

Updated: March 19, 2026, 9:14 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’چھوہارے والا شیر خرما۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chuhare Wala Sheer Khurma. Photo: INN
چھوہارے والا شیر خرما۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سوئیاں ۴؍ کپ، دودھ ایک لیٹر، چھوہارہ ۷؍ سے ۸؍ عدد، بادام ۱۰؍ عدد، پستہ ۱۲؍ عدد، منقیٰ آدھا کپ، گھی ۲؍ بڑے چمچے، سبز الائچی ۶؍ عدد، لونگ ۴؍ عدد، چینی ۱۰؍ سے ۱۱؍ بڑے چمچے یا حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: چھوہاروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں، پھر بھیگے ہوئے چھوہاروں کو کاٹ لیں پھر دودھ گرم کریں اور دودھ میں اور چینی ملا کے دودھ کو اچھی طرح پکا لیں کہ وہ خوب گاڑھا ہوجائے۔ جب گاڑھا ہوجائے تو اس میں بھیگے ہوئے چھوہارے ڈال کے کچھ دیر پکائیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔ دوسرے چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں گھی شامل کریں۔ پھر سبز الائچی اور لونگ شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔ پھر بادام، پستہ شامل کریں اور انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں اور اس مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین لیں، اس میں سوئیوں کو ہاتھوں کی مدد سے کچل کر اس پین میں ڈال کے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ اس دوران دھیان دیں کہ سوئیاں جلیں نہیں۔ اب اس میں منقیٰ شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اب اس مرکب میں چھوہاروں کے ساتھ پکا ہوا دودھ، بادام اور پستے شامل کریں۔ پھر تھوڑی دیر پکائیںکہ سوئیاں اچھی طرح پک جائیں۔ پھر خوشبو کیلئے تھوڑا کیوڑا شامل کریں۔ ۲۰؍ منٹ تک پکائیں۔ مزیدار سوئیاں تیار ہیں۔ ٹھنڈی کر کے سرو کریں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK