Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (عید اسپیشل): دہلی مٹن پلاؤ

Updated: March 20, 2026, 9:08 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’دہلی مٹن پلاؤ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Delhi Mutton Pulao. Photo: INN
دہلی مٹن پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مٹن آدھا کلو، چاول آدھا کلو (بھگوئے ہوئے)، پیاز ایک عدد (موٹا کاٹ لیں)، سبز الائچی ۵؍ سے ۶؍ عدد، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، سونف ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، نمک ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، لہسن ایک پوتھی (چھیل لیں)، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، زردہ کا رنگ چٹکی بھر (تھوڑے سے پانی میں گھول لیں)، پانی ڈیڑھ لیٹر، تیل آدھا کپ، دہی ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: مٹن میں پیاز، لہسن، ادرک، ثابت گرم مسالہ، سونف، دھنیا پاؤڈر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور یخنی تیار ہوجائے۔ یخنی کو چھان کر بوٹیاں الگ کر لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے الائچی کڑکڑائیں پھر بوٹیاں، نمک، دہی اور زیرہ ڈال کر بھونیں۔ اب اس میں یخنی شامل کر دیں، اُبال آنے پر چاول ڈال دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو گرم مسالہ پاؤڈر اور زردہ کا رنگ ڈال کر دم لگا دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK