• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چٹ پٹا چٹنی پلاؤ

Updated: September 11, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai

چٹ پٹا چٹنی پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chatpata Chutney Pulao. Photo: INN
چٹ پٹا چٹنی پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو، چاول آدھا کلو، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، تیل آدھا کپ، پیاز آدھا کپ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد، ہری الائچی ۴؍ سے ۵؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، چکن کیوبز تین عدد، نمک حسب ِذائقہ، ابلے ہوئے انڈے ۵؍ عدد، فرنچ فرائز سجانے کیلئے۔
چٹنی کیلئے: ہرا دھنیا ایک گٹھی، پودینہ آدھا گٹھی، ہری مرچ ۴؍ عدد، کیری ایک کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیرہ، نمک، چاٹ مسالہ اور لال مرچ ایک، ایک چھوٹا چمچہ، کھوپرا ۲؍ بڑے چمچے (پسا ہوا)، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گرائنڈر میں چٹنی کے تمام اجزاء پیس لیں۔ چکن کو کیوبز میں کاٹ لیں۔ پھر اسے چٹنی لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور چکن کو تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں۔ کچھ دیر بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ چاول کو آدھے گھنٹے کیلئے بھگوئیں۔ ایک فرائنگ پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے پیاز براؤن کرلیں۔ ساتھ ہی گرم مسالہ، زیرہ، ہری الائچی اور تیز پات شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ پیاز براؤن ہوجائے۔ پھر چاول کو حسب ِ ضرورت پانی کیساتھ شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن کیوبز اور نمک ڈالیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو گرم توے پر دم کیلئے چھوڑ دیں۔ لیجئے چٹ پٹا چٹنی پلاؤ تیار ہے۔ فرنچ فرائز اور انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK