Inquilab Logo

آج کا پکوان: چٹ پٹا گوشت

Updated: December 19, 2023, 9:01 AM IST | Mumbai

چٹ پٹا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Chatpata Gosht. Photo: INN
چٹ پٹا گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، آلو ۲؍ عدد (درمیانے)، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن کچلا ہوا ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ۲؍ عدد (درمیانی)، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، دہی اور تیل آدھی، آدھی پیالی۔ 
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن، نمک، لال مرچ اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرنے رکھ دیں۔ باریک کٹی ہوئی پیاز کو تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور اسے تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔ میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو تیل میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ گوشت ادھ گلا ہونے پر اس میں ۲؍ ٹکڑے کئے ہوئے آلو اور بلینڈ کی ہوئی پیاز شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر گوشت مکمل گلنے تک پکائیں (اگر ضروت محسوس کریں تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں)۔ آخر میں بھنا کٹا دھنیا زیرہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ آلو گوشت تیار ہے، روٹی کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK