مٹن چِلی فرائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 3:54 PM IST | Mumbai
مٹن چِلی فرائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو بڑے چمچے، پیاز دو عدد درمیانی، ہری مرچ (بڑی والی) چار عدد، بڑی الائچی دو عدد، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس دو بڑے چمچے، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کی بوٹیوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں، پھر اس پر ادرک لہسن، ہلدی اور نمک لگالیں۔ فرائنگ پین میں چار بڑے چمچے تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں درمیانی آنچ پر گوشت کی بوٹیوں کو سنہری فرائی کر لیں۔ مرچوں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں اُبال لیں اور اس میں پیاز اور بڑی الائچی ڈال کر بلینڈر میں پیس لیں۔ گوشت کی بوٹیاں سنہری ہو جائے تو اس میں یہ مرچوں کا پیسٹ ڈال کر گیس دھیما کر دیں اور ڈھکن ڈھانک دیں۔ جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں دو بڑے چمچے تیل اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔