• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: تندوری گوبھی

Updated: February 12, 2026, 3:50 PM IST | Mumbai

تندوری گوبھی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tandoori Gobi. Photo: INN
تندوری گوبھی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پھول گوبھی آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، بیسن ۲؍ بڑے چمچے، زردے کا رنگ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: گوبھی کے پھول علاحدہ کرکے صاف دھو لیں اور نمک ملے ہوئے اُبلتے ہوئے پانی میں ۴؍ سے ۵؍ منٹ اُبال لیں۔ چولہے سے اتار کر ڈھانک کر رکھ دیں۔ ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر چھان لیں۔ دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اچھی طرح پانی نکل جائے۔ بیسن کو خوشبو آنے تک توے پر ہلکی آنچ پر بھونیں، پھر اسے پیالے میں نکال کر اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، زردے کا رنگ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ گوبھی اچھی طرح ٹھنڈی ہوجائے تو تیار کئے ہوئے مسالے کے پیسٹ سے میرینیٹ کر رکھ دیں۔ اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری پر گرم کرلیںا ور میرینیٹ کئے ہوئے گوبھی کے پھولوں کو جالی پر رکھ دیں۔ نیچے والے شیلف میں ٹرے رکھ دیں تاکہ میرینیشن محفوظ کرسکیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بیک کرکے گوبھی نکال لیں اور اس پر نیچے سے جمع ہونے والا مسالہ ڈال دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK