آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز پکوڑے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 5:39 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز پکوڑے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کاٹیج چیز ایک کپ، بیسن ایک پیالی، انڈا ایک عدد، چکن کیوب ایک عدد، لال مرچ ۴؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، ہری مرچ ۶؍ عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت، میٹھا سوڈا ایک چٹکی، دہی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں بیسن، انڈا، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں کاٹیج چیز شامل کر دیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔ جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔ چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔