چٹ پٹا مٹن تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2026, 8:29 PM IST | Mumbai
چٹ پٹا مٹن تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت (بغیر ہڈی) ایک کلو، دہی (پھینٹی ہوئی) ایک پیالی، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، کٹی ہوئی لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ (بھنا، کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا (بھنا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی خشخاش ۲؍ بڑے چمچے، پسی ہوئی اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا کچا پپیتا ۲؍ چھوٹے چمچے، سفید سرکہ ۴؍ بڑے چمچے، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کی بوٹیاں چھوٹی کرلیں اور ان پر سرکہ مل کر ایک طرف رکھ دیں۔ پیالے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی ہوئی لال مرچ، نمک، گرم مسالہ پاؤڈر، بھنا، کُٹا ہوا سفید زیرہ، پسی ہوئی خشخاش، پسی ہوئی اجوائن اور پسا ہوا کچا پپیتا ملا لیں۔ اس آمیزے میں گوشت کی بوٹیاں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور ۲؍ سے ۳؍ گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ انگیٹھی میں کوہلے دہکائیں۔ سیخوں میں تکے پرو کر سینک لیں، وقفے وقفے سے برش کی مدد سے تکوں پر تیل ٹپکاتے جائیں۔ چٹ پٹے مٹن تکوں کو کڑاہی میں بنانے کیلئے آدھی پیالی تیل گرم کرکے میرینیٹ کئے ہوئے تکوں کو دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں، پانی خشک ہوجائے تو اچھی طرح بھون کر کوئلے کا دم دے دیں۔ چٹ پٹے مٹن تکوں کو پراٹھوں، سلاد اور ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔