آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سبزی کے پکوڑے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2026, 10:02 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سبزی کے پکوڑے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو (چھیل کر باریک باریک کٹے ہوئے)، پھول گوبھی (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)، گوبھی (ڈنٹھل کو چھری سے آلوؤں کی طر ح کاٹ لیں)، بینگن (چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کٹے ہوئے)، پیاز (باریک کٹی ہوئی)، بند گوبھی (لچھے دار کٹے ہوئے) (تمام سبزیاں حسب ِ ضرورت لیں)، ہرا دھنیا، پودینا اور سبز مرچ حسب ِضرورت، بیسن اور میدہ حسب ِ ضرورت، گھی ایک چھوٹا چمچہ، ایک چٹکی بیکنگ سوڈا، پانی حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تیار کی ہوئی ساری سبزیاں اچھی طرح ملا لیں۔ بیسن میں حسب ِذائقہ سرخ مرچ اور نمک شامل کرکے سبزیوں میں ملا لیں۔ سبزیوں میں بیسن ہلکا سا ہی لگائیں، زیادہ بیسن لگانے سے پکوڑے سخت ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد بیسن ملی ہوئی سبزیوں میں گرم کیا ہوا گھی اور میدہ شامل کرلیں۔ بینکنگ سوڈا بھی ملا لیں۔ یہ سب ملانے کے بعد بیسن کو اچھی طر ح پھینٹیں۔ ہلکی سی پانی کی چھینٹیں مار دیں۔ یاد رکھیں زیادہ پانی نہیں شامل کریں۔ اب تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر پکوڑے تلیں۔ پکوڑے تلتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ تیل زیادہ گرم نہ ہو۔ پہلے تیز آنچ پر تیل گرم کریں، بعد میں دھیمی کر دیں، اس طرح سبزیاں رہیں گی۔ مزیدار گرما گرم سبزی کے پکوڑے تیار ہیں۔ ہری چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔