کھجور کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 9:15 AM IST | Mumbai
کھجور کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کھجور (گٹھلیاں نکال لیں) ایک پیالی، چینی آدھی پیالی، الائچی ۳؍ سے ۴؍ عدد، بادام اور پستہ (باریک کٹے ہوئے) آدھی پیالی سجانے کیلئے، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: کھجور کو دودھ میں مکس کرکے گرائنڈر میں پیس لیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں۔ اس میں الائچی کو کڑکڑا لیں اور اس میں پسی ہوئی کھجور ڈال دیں۔ جب دودھ خشک ہونا شروع ہوجائے تو اس میں چینی شامل کریں۔ چینی اچھی طرح سے مکس کریں اور اب اسے اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے، اس کی رنگت سنہری ہوجائے گی اور حلوہ پین کے درمیان میں آجائے گا۔ مزیدار سوئٹ ڈش تیار ہے، اسے گرم بھی کھا سکتے ہیں اور ٹھنڈا بھی۔ اسے برتن میں نکال کر بادام اور پستے اوپر سے چھڑک کر پیش کریں۔