چیز مٹر مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 9:09 AM IST | Mumbai
چیز مٹر مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹر آدھا کلو، کاٹیج چیز ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پسا ہوا، سفید زیرہ پسا ہوا اور پسا ہوا گرم مسالہ ایک، ایک چھوٹا چمچہ، دودھ آدھی پیالی، فریش کریم آدھی پیالی، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: کاٹیج چیز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔ چھوٹی کڑاہی میں ایک پیالی تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرکے ایک جانب رکھ دیں۔ اب فرائنگ پین میں ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے تیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔ اس پیسٹ میں لہسن، نمک، لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں، پھر مٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ مٹر بھونتے ہوئے درمیان میں دودھ کا چھینٹا دیتے جائیں تاکہ مٹر اچھی طرح گل جائیں۔ آخر میں فرائی کیا ہوا کاٹیج چیز ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور کریم، گرم مسالہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ اس مزیدار ڈش کو پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔