چاکلیٹ بَن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 9:04 AM IST | Mumbai
چاکلیٹ بَن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ۲؍ پیالی، چاکلیٹ ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، خشک خمیر ایک چھوٹا چمچہ، دودھ ایک چوتھائی پیالی، انڈے ۲؍ عدد، چینی ۴؍ چھوٹے چمچے، سفید تل حسب ِ پسند، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: نیم گرم دودھ میں خمیر اور ایک چھوٹا چمچہ چینی ڈال کر ڈھانک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔ میدے کو چھان کر اس میں نمک، انڈا، چینی اور مکھن ڈال کر ملائیں۔ پھر اسے خمیر ملے دودھ سے گوندھ لیں اور اوپر سے اچھی طرح تیل لگا کر ڈھانک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔ ۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ کے بعد جب میدہ پھول جائے تو اسےد وبارہ گوندھ لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ۱۰؍ پیڑے بنا لیں۔ ہر پیڑے کے درمیانی میں چاکلیٹ کا ٹکڑا (چاکلیٹ کے بھی ۱۰؍ ٹکڑے کرلیں) رکھ کر بند کر دیں اور اسے تیل لگی ہوئی بیکنگ ٹرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے رکھ دیں۔ جب پیڑے پھولنے لگے تو اسے پھینٹے ہوئے انڈے سے برش کرکے اوپر سے تل چھڑک دیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر ۱۲؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ شام کی چائے کے ساتھ تناول فرمائیے۔