اسٹر فرائیڈ پوٹیٹو چپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 9:13 AM IST | Mumbai
اسٹر فرائیڈ پوٹیٹو چپس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۳؍ سے ۴؍ عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پارسلے ۴؍ ڈنٹھل، لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: لہسن کے جوؤں کو باریک کچل لیں اور انہیں ایک پیالی پانی میں نمک کے ساتھ ملا کر رکھ دیں۔ آلوؤں کو چھیل کر دھو لیں اور ان کے فنگرز کاٹ لیں، پھر ان فنگرز کو لہسن کے پانی میں ملا کر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ایک وقت میں ۴؍ سے ۶؍ بڑے چمچے تیل کو گرم کریں اور آلو کے فنگرز (تھوڑا تھوڑا کرکے) کو ہلکا سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اَوَن کو ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر گرم کریں اور اَوَن ٹرے میں تیل لگا کر رکھ لیں۔ ایک پیالے میں لیموں کے رس میں باریک کٹا ہوا پارسلے اور کٹی ہوئی لال مرچ ملا کر ٹھنڈے کئے ہوئے چپس پر چھڑک دیں۔ اِن چپس کو اَوَن ٹرے میں پھیلا کر رکھیں اور اَوَن میں سنہری ہونے تک (۵؍ سے ۷؍ منٹ) بیک ہونے دیں۔ لیجئے منفرد ذائقہ کے حامل اسٹر فرائیڈ پوٹیٹو چپس تیار ہیں۔